ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں151 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ پیٹر بورن 49 اور ٹام کوپر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیویز ٹیم نے مقررہ ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برینڈن میکولم نے 65 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

ورلڈ T20 -