میکڈونلڈ جیسے لذیز فنگر چپس گھر پر تیا ر کرنے کا آسان طریقہ

میکڈونلڈ جیسے لذیز فنگر چپس گھر پر تیا ر کرنے کا آسان طریقہ
میکڈونلڈ جیسے لذیز فنگر چپس گھر پر تیا ر کرنے کا آسان طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) میکڈونلڈز کے لذیذ اور خستہ چپس ساری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ میکڈونلڈز کی خفیہ ترکیب استعمال کرتے ہوئے آپ ہو بہو یہی چپس گھر پر بھی بناسکتے ہیں۔ یہ خفیہ ترکیب درج ذیل ہے ۔

مزیدپڑھیں:کس ریاست نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس پر پابندی لگا دی،عوام کے موٹاپے پر اس کا کیا اثر ہوا ؟جان کر بھی آپ کو یقین نہیں آئے گا
٭ آلو چھیل کر انہیں باریک لمبوترے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
٭ کٹے ہوئے ٹکڑوں کو پانچ منٹ کے لئے پانی میں رکھیں تاکہ اضافی نشاستہ علیحدہ ہوجائے۔
٭ پانی سے نکال کر آلو کے ٹکڑوں کو باریک کاغذ کی مددسے اچھی طرح خشک کرلیں۔
٭ ایک برتن میں ابلتا ہوا پانی ڈال کر اس میں تھوڑی سی چینی اور کارن آئل مکس کرلیں۔
٭ آلو کے ٹکڑوں کو اس آمیزے میں تقریباً دس منٹ کے لئے پڑا رہنے دیں اور پھر احتیاط سے نکال کر باریک کاغذ کی مدد سے اچھی طرح خشک کرلیں۔
٭ اب آلو کے ٹکڑوں کو بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھیں۔

مزید پڑھیں:اگر آپ نے لبمی جینز خرید لی ہے تو پریشان نہ ہوں،اس آسا ن طریقے سےگھر پر ہی لمبائی کم کریں
٭ آلو کے ٹکڑے فریج سے نکالنے کے بعد صرف 2 منٹ کے لئے فرائی کرکے نکال لیں اور انہیں باریک کاغذ سے اچھی طرح خشک کرنے کے بعد کچھ دیر کے بعد دوبارہ پانچ سے 7 منٹ کے لئے فرائی کریں۔ اب آپ وہ چپس تیار کرچکے ہیں جو میکڈونلڈز کے علاوہ کہیں دستیاب نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ان کے ذائقے کا کوئی ثانی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -