اسرائیلی حکومت کا فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے محصولات ادا کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت کا فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے محصولات ادا کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت نے تین ماہ سے روکے گئے فلسطینی اتھارٹی کے محصولات رام اللہ اتھارٹی کو ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی واجبات کی ادائی کا فیصلہ وزیردفاع موشے یعلون ، فوجی قیادت اور انٹیلی جنس ادارے شاباک کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ تین ماہ کے دوران اسرائیل کے ذمہ فلسطینی اتھارٹی کے محصولات کی رقم 300 ملین امریکی ڈالر تک جا پہنچی تھی۔ اب یہ رقم مرحلہ وار فلسطینی اتھارٹی کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل محصولات میں سے بجلی، پانی اور میڈیکل کی بلات کی مد میں رقم کی کٹوتی بھی کریگا۔ اس کے بعد باقی ماندہ رقم فلسطینی اتھارٹی کو ادا کردی جائیگی۔

مزید :

عالمی منظر -