صومالیہ کے ہوٹل میں بم دھماکہ ، 10ہلاک ‘ متعدد زخمی

صومالیہ کے ہوٹل میں بم دھماکہ ، 10ہلاک ‘ متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ کے ہوٹل میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں سوئٹز لینڈ میں صومالیہ کے سفیر سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت موغا دیشو میں واقع ہوٹل میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث ہوٹل کو شدید نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد الشباب سے تعلق رکھنے والی مسلح شدت پسند ہوٹل کی عمارت میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود مہمانوں اور اعلیٰ سرکاری حکام کو یرغمال بنالیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں سوئٹزر لینڈ میں صومالیہ کے سفیر یوسف بریری شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔یوسف بریری سمیت 10افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ الشباب گروپ نے ہوٹل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جو ماضی میں بھی موغا دیشو میں واقع سرکاری عمارتوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بناتی رہی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -