نائیجریا ‘ سرکاری فوج نے شمال مشرقی علاقے گا پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا

نائیجریا ‘ سرکاری فوج نے شمال مشرقی علاقے گا پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو جا (اے پی پی) نائیجریا میں سرکاری فوج نے شمال مشرقی علاقے گا وزا پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوجا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ فوجی آفسر نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے گاوزا پر بوکو حرام کا قبضہ ختم کرتے ہوئے کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ بیشتر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے پورے علاقے اور اس کے گرد نواح میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا فوج کی بڑی کامیابی ہے ۔ واضح رہے کہ اب 2علاقے باقی ہیں جن پر بوکو حرام کا قبضہ ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -