اسرائیل نے غزہ کے بجلی گھرکیلئے گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی ہے، اسماعیل ھنیہ

اسرائیل نے غزہ کے بجلی گھرکیلئے گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (این این آئی) حماس کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مرکزی بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی کیلئے گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ وہ ساحلی گیس پلانٹ سے مصر کے راستے غزہ کی پٹی کو براہ راست گیس کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ اسرائیل سے مصر کے راستے غزہ کی پٹی تک گیس پائپ لائن منصوبے پر 25 ملین ڈالر کے اخراجات آئینگے۔ غزہ کی پٹی میں گیس پائپ لائن منصوبے میں معاونت کیلئے قطر نے یقین دہانی کرائی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عبوری حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کے دورہ غزہ میں ان سے ملاقات کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو غزہ کی پٹی میں سابق حکومت میں بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی کو یقینی بنائیگی۔
کمیٹی کی نگرانی نائب وزیراعظم زیاد ابو عمرخود کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک غزہ کی پٹی کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔آئندہ چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے کام میں تیزی دیکھنے میں آنے کی توقع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -