مصر کا حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی درخواست واپس لینا خوش آئند ہے، ڈاکٹر بردویل

مصر کا حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی درخواست واپس لینا خوش آئند ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 غزہ (این این آئی)حماس نے مصر کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے سے متعلق دائر درخواست واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست واپس لینے سے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مصری وکیل نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی تھی۔ اس درخواست پر اگرچہ عدالت اپنا فیصلہ دے چکی ہے جس میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردیا گیا تاہم درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے غلط فہمی کی بنیاد پر حماس کیخلاف درخواست دائر کردی تھی۔ حماس کے خلاف دی گئی درخواست واپس لینے پر جماعت کی جانب سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے پارلیمانی لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا کہ حماس کیخلاف دی گئی درخواست واپس لینے سے قاہرہ اور غزہ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حماس اور مصر کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا ایک نیا موقع ملے گا۔ڈاکٹر بردویل نے مصری حکومت پر زور دیا کہ وہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ بھی تبدیل کرے۔

مزید :

عالمی منظر -