اظہر علی کو ون ڈے کا کپتان ‘ سرفراز کو نائب کپتان بنانیکا فیصلہ

اظہر علی کو ون ڈے کا کپتان ‘ سرفراز کو نائب کپتان بنانیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈنے اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد کردیا جائے گا جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے لئے نائب کپتان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین کرکٹ بورڈشہر یارخان نے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں یہ اہم فیصلے کئے جس کے مطابق ہارون رشید کو نیا چیف سلیکٹر بنایا جائے گا اس کا اعلان بھی باقاعدہ طور پر جلد کردیا جائے گاجبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان شامل ہیں نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا امتحان بنگلہ دیش کے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے لئے ٹیم کو منتخب کرنا ہے سابق سربراہ معین خان نے بھی گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی جس میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق شہریار نے معین کو انہیں چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی سے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو، سلیم جعفر اور وسیم باری نے بھی ملاقات کی تھی۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں مصباح الحق کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد قومی ٹیم کے نئے کپتان کے نام پر بھی غور کیا گیا اور اظہر علی کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ سرفراز کو نائب کپتانی ملے گی اس کے علاوہ بھی پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے کئی اہم فیصلے کئے ہیں جو بورڈ کی اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے اور ان کا باقاعدہ اعلان ہوگا یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اپریل میں بنگلہ دیش کے دورے پر جانا ہے اور اس دورے میں ٹیم نئے کپتان کی قیادت میں جائے گی اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔