ورلڈکپ 2015 کی چیمپیئن خطیرانعامی رقم لے اڑے گی

ورلڈکپ 2015 کی چیمپیئن خطیرانعامی رقم لے اڑے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبرن( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ دوہزار پندرہ کی چیمپئن خطیرانعامی رقم لے اڑے گی، ہارنے والی ٹیم بھی ڈالرز میں نہائے گی، میگاایونٹ، میگا فائنل، اورانعام بھی بھاری بھرکم،گیارہویں عالمی کپ کا چیمپئن چمچاتی ٹرافی کا حقدارتو بنے گاہی وہیں اس پر ڈالرزکی برسات بھی ہوگی،بورڈز اورکرکٹرزہوجائیں گے مالا مال،جوزیادہ محنت کرے گا، اتنے ہی زیادہ ڈالرز کا مالک بن جائے گا،نیوزی لینڈ ورلڈ چیمپئین بنا توٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے پرچالیس لاکھ بیس ہزار ڈالرز گھرلے جائے گا،فائنل میں آسٹریلوی ٹیم فاتح رہی توایک میچ ہارنے کی وجہ سے انتالیس لاکھ پچھتر ہزارڈالرزکی حقداربنے گی،رنراپ کی جیب میں سترہ لاکھ پچاس ہزارڈالرزآئیں گے۔