آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ فائنل عالمی مقابلوں کی تاریخ کا 400 واں میچ ہو گا

آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ فائنل عالمی مقابلوں کی تاریخ کا 400 واں میچ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملبورن( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا 400 واں میچ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں گیارہویں ورلڈ کپ کے فائنل میں آج میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو ریکارڈ چار بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کو دو، دو پاکستان اور سری لنکا کو ایک، ایک بار اعزاز حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ بار سیمی فائنلز میں ناکام ہوئی لیکن اس بار اس نے پروٹیز کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی چالیس سالہ تاریخ کا آغاز 1975ء میں ہوا تھا اور ابتدائی میچ 7 جون کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں انگلش ٹیم نے 202 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔ گیارہواں ورلڈ کپ جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 399 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور آج اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میں چار سو میچز مکمل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ 1999ء میں منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی مقابلوں کا 200 واں میچ تھا۔ جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تھیں۔