ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے

ورلڈ کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیااورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین ورلڈکپ مقابلوں میںیہ دسواں میچ کھیلاجارہاہے اس سے قبل کھیلے گئے 9میچوں میں سے6میچ آسٹریلیانے جیتے اور3میچ نیوزی لینڈنے جیتے۔آسٹریلیاکیکامیابی کاتناسب66.7فیصداورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب33.3فیصدہے۔ورلڈ کپ 2015میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور اس نے میگا ایونٹ کے تمام میچز جیتے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکی ہے ۔آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے گزشتہ سات ون ڈے میچز میں سے چھ میں ٹاس ہار چکی ہے جبکہ سات ون ڈے میچز میں سے پانچ میں فتح بھی حاصل کی۔