اداکارہ سلمیٰ آغا 3اپریل کو 53برس کی ہوجائیں گی

اداکارہ سلمیٰ آغا 3اپریل کو 53برس کی ہوجائیں گی
اداکارہ سلمیٰ آغا 3اپریل کو 53برس کی ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا 3اپریل کو 53برس کی ہوجائیں گی ۔سلمیٰ آغا 13اپریل 1962میں پیدا ہوئیں ۔بھارت میں اپنی پہلی فلم ’’نکاح‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ سلمی آغانے بھارت کے بعد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے انہوں نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ سے شادی کی جو کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعدانہوں نے پاکستان اسکوائش کے انٹرنیشنل پلےئر قمر زمان سے بھی شادی کی جو چند برس رہنے کے بعد علیحدگی پر ختم ہوگئی۔ سلمی آغا اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں ،انہوں نے اداکاری کی طرح گلوکاری کے مید ان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ جبکہ ان کی صاحبزادی شائستہ آغا بھی شوبز کی دنیا میں داخل ہو چکی ہیں ۔ سلمی آغا 3اپریل کو اپنی53ویں سالگرہ منائیں گی ۔

مزید :

کلچر -