اسٹیج ڈرامے کی مانیٹرنگ کیلئے سرکاری ارکان کیساتھ سینئر اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے ‘ نجم زیدی

اسٹیج ڈرامے کی مانیٹرنگ کیلئے سرکاری ارکان کیساتھ سینئر اداکاروں کو بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی )فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار نجم زیدی نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ، کوئی ایک فرد اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا ، یہ حقیقت ہے کہ بعض جگہوں پر ہم لوگوں سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا ازالہ کرنا اب ضروری ہو چکا ہے ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیمیں اپنا کام ایمانداری سے نہیں کر رہیں ۔ اداکاروں سے دوستیاں نبھانے کے چکر میں مانیٹرنگ ٹیموں کے چند ارکان نے اسٹیج ڈرامے کو خراب کیا ہے جبکہ ایسے لوگوں پر کوئی گرفت نہیں ۔ نجم زیدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسٹیج ڈرامے کی مانیٹرنگ کے لئے سرکاری ارکان کے ساتھ ڈرامے کے سینئر اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے ۔

مزید :

کلچر -