گلوکارہ لیڈی گاگا نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں

گلوکارہ لیڈی گاگا نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں
گلوکارہ لیڈی گاگا نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آن لائن) لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے 29 ویں سالگرہ منائی۔ 28 مارچ 1986ء کو نیویارک میں جنم لینے والی لیڈی گاگا کا اصل نام سٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹا ہے۔ انہوں نے 4 برس کی عمر میں پیانو بجانا سیکھا اور صرف 13 برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا۔ اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلیٰ درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقار بھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی ہے۔ ان کی اب تک متعدد البم مارکیٹ میں آ چکی ہیں جن میں دافیم‘ جسٹ ڈانس اور پوکر فیس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔

مزید :

کلچر -