ہندو پنڈتوں نے شادی پر ایک سال کی پابندی لگا دی

ہندو پنڈتوں نے شادی پر ایک سال کی پابندی لگا دی
ہندو پنڈتوں نے شادی پر ایک سال کی پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) ہندو معاشرے میں ہر بات پر پنڈتوں سے فال نکلوائی جاتی ہے اور ان فالوں کو ماننے والوں کی کمی نہیں۔ انہیں لوگوں کو پنڈتوں اور علم نجوم کے ماہرین نے یہ افسوسناک خبر سنا دی ہے کہ تقریباً اگلا ایک سال شادی کیلئے منحوس ہے اور اس عرصہ میں شادی کرنے والے جوڑے لڑائی جھگڑوں اور پریشانیوں کی زد میں رہیں گے۔

اگریمن میں کسی پاکستانی پر حملہ ہوا تو اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا
اکھیل گجرات آسٹرولوجیکل سوسائٹی کے صدر مہندرا پانڈیا کا کہنا ہے کہ 14 فروری کو ایک خصوصی میٹنگ کی گئی جس میں 300 سے زائد ماہرین نجوم نے شرکت کی۔ پنڈتوں اور ستارہ شناسوں نے اپنے حساب کتاب کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ سیارہ مشتری جولائی 2015ءسے لے کر اگست 2016ءتک منحوس مدار میں ہے لہٰذا اس عرصے کے دوران شادی سے گریز کیا جائے۔ ہندو پنڈتوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی صبر نہ کر پائے تو بہتر ہے کہ ایک مخصوص رسم کے بعد سال 2016ءکے دوران 14 اپریل اور 15 مئی کے دوران شادی کی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -