ٹیپ منظر عام پر آنے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی،شاویز خان

ٹیپ منظر عام پر آنے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی،شاویز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہتحریک انصاف کے قائدین کی ٹیپ منظر عام پر آنے سے لانگ مارچ اور دھرنے کی اصل حقیقت اور پی ٹی آئی کی قیادت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ٹیپ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ مارچ تبدیلی کیلئے نہیں اقتدار پر قبضہ کیلئے تھا۔ عمران خان جو ہمیشہ سچ بولنے کے دعوے کرتے تھے اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہے تھے۔    اور پی ٹی وی پر حملے سے بھی انکاری تھے آج اس ٹیپ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ قوم سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی میں پھوٹ کی وجہ سے یہ ٹیپ منظر عام پر آئی ہے اس ٹیپ سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا جمہوری حکومت، ملک اور ریاست کے خلاف تھا۔ ٹیلیفون گفتگو سے ان کے حق سچ کا معیار کھل کر سامنے آ گیا ہے اور پوری قوم سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ انہیں اس فعل پر قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔