جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم ،آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت

جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم ،آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار) جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام گزشہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں’’دختران کشمیر ‘‘کی چےئر پرسن آسیہ اندرابی کیخلاف پاکستانی پرچم لہرانے پر دہشگردی کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جرم میں عالمی سطح پر دہشتگرد ریاست قرار دیکر اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔اجلاس کی صدارت جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خالد منہاس نے کی جبکہ سینئر نائب صدر زاہد شفیق طیب‘ جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ‘میم سین بٹ‘ذوالفقار چوہدری‘سجاد اعوان‘طارق ستی‘ شازیہ کنول‘ سردار اشتیاق ساقی اورحافظ عارف زاہد سمیتالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے کشمیری صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خالد منہاس نے پاکستانی دفتر خارجہ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کو تیسرا فریق تسلیم کر کے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم نے خواتین کی عالمی تنظیموں‘این جی اوز اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری خواتین سے ہونے والے ناروا انسانیت سوز سلوک کی عالمی سطح پر مذمت کریں۔