جمعیت علماء پاکستان کا ’’نظام مصطفےٰ کنونشن آج ہو گا

جمعیت علماء پاکستان کا ’’نظام مصطفےٰ کنونشن آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے67 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے زیر اہتمام ’’نظام مصطفےٰ کنونشن‘‘آج 29 مارچ بروز اتوار 2 بجے دن جامعہ محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ گلبرگIII لاہور میں منعقد ہو گا ۔کنونشن سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی ،جے یو پی پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر ،چوہدری محمد یعقوب ،پروفیسر جاوید اعوان ،علامہ احمد یار قادری ایڈووکیٹ،ڈاکٹر جاوید اختر،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔کنونشن میں مقررین اپنے اکابرین کی قیام پاکستان ،استحکام پاکستان ،مقام مصطفےٰﷺکے تحفظ ،نظام مصطفےٰﷺکے نفاذ،تحریک ختم نبوت ،اور تحریک نظام مصطفےٰﷺ میں کردار پر خطابات کریں گے ۔