موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے امکانات بڑھ گئے،لبنیٰ فیصل

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے امکانات بڑھ گئے،لبنیٰ فیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں،ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عملی طور پر اقدامات شروع کردیے ہیں،تمام متعلقہ محکمے متحرک ہوجائیں اور شہری بھی انسداد ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کیا جائے،وہ گزشتہ روز عزیز بھٹی ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ کو بریفنگ دے رہی تھی
،لبنیٰ فیصل کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی کے پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ بارشوں کے پانی کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش نسل کا خطرہ ہے اسی لئے ابھی سے انتظامات کرنا ہونگے، پنجاب حکومت نے گزشتہ سالوں میں جیسے عوام اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے ڈینگی جیسی لاعلاج بیماری کو ختم کیا تھا اور پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کیا تھا ایسے ہی اب ہنگامی طور پر اس پر کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ آئندہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی پھر سے سر نہ اٹھا سکے۔