قوم موجودہ حکومت کے خلافپرویز مشرفکی قیادت میں متحد ہو جائے،سلیم ساگی

قوم موجودہ حکومت کے خلافپرویز مشرفکی قیادت میں متحد ہو جائے،سلیم ساگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری کوارڈنیشن سیلم ساگی نے کہا ہے کہ پل بن رہئے ہیں سڑکیں بنائی جارہی ہیں اور جنگلہ بس سروس منصوبہ حکمرانوں کیلئے چاندنی اور18کروڑ پریشان حال عوام کو آہستہ آہستہ مہنگائی درمہنگائی کی سولی پر چڑھا رہی ہے ۔اس امر کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں جنرل سیکرٹری چوہدری منیر احمد سدھو کے ساتھ تنظیمی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سلیم ساگی نے کہا ہے کہ گذشتہ 7سال سے قوم کے مسائل جوں کے توں ہیں دن چڑھتے ہی قوم کو روٹی کے لالے پڑجاتے ہیں۔ اور شام ہوتے ہی اپنی حسرتوں پر آنسو بہا کر سوجاتی ہے جبکہ حکمران محلات کے چراغ صبح وشام قوم کی امیدوں کے خون سے جلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب تیسری سیاسی قوت ابھرے گی جس کی قیادت میرے قائد سید پرویز مشرف کرینگے ۔قوم ان حکمرانوں اور مفاد پرست سیاست دانوں کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہوجائے آپس میں اتحاد اورباہمی اتفاق پیدا کرنے سے قوم کوان لیٹروں سے جان چھوٹ جائے گی ۔