سرکاری محکمے انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور اقدامات کریں،راجہ اشفاق سرور

سرکاری محکمے انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور اقدامات کریں،راجہ اشفاق سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار) پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رنے کہا ہے کہ انسدادڈینگی کے لئے گزشتہ سال کے جذبے کی طرح تمام سرکاری محکمے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں . راولپنڈی میں 1067 ڈینگی ورکرز کی تقرری کے لیئے تمام ضروری کاروائی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ لاروا کی تشخیص کا کام تیزی سے مکمل کیا جا سکے . انہو ں نے یہ بات کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید کے ہمراہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری249 طاہرہ اورنگزیب249 مریم اورنگزیب 249پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل 249 ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال249 پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر سردار نسیم249 اراکین صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ249 ثوبیہ ستی249 پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع رالوپنڈی کے صدر سردار ممتاز 249 رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرزادہ راحت مسعود قدوسی249 ضیا ء اللہ شاہ249 مرزا منصور بیگ 249 چوہدری ظفر 249 انتظامیہ اور دیگر محکموں کے سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والے کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا .ر اجہ اشفاق سرور نے کہا کہ راولپنڈی میں گزشتہ برس جس طرح تمام محکموں بالخصوص ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات ایک کر کے ڈینگی پر قابو پانے اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر کے فعال کردار ادا کیا . اسی طرح سال رواں کے دوران بھی ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیئے باہمی تعاون سے بنیادی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد249 راولپنڈی سٹی 249 کنٹونمنٹ بورڈز اور دیہی علاقوں سمیت راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ڈینگ ی پر قا بوپانے کی کوششوں کو مربوط بنایا جائے اور اس سلسلے میں ہونے والے کام کی مسلسل جانچ پڑتال بھی کی جائے . صوبائی سطح پر ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں راولپنڈی کے تمام نجی ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی مریضو ں کے اعداد و شمار مرتب کرنے اور ان مریضوں کو متعلقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ریفر کرنے سے متعلق معلومات کی ترسیل کا فریضہ محکمہ آبپاشی کو سونپا گیا تاکہ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالو ں میں لائے جانے والے مریضوں کی صحیح تعداد کے بارے میں بھی ڈیٹا جمع کیا جاسکے. کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں 92 ملی میٹر بارشیں ہو ئی تھیں جبکہ رواں سال کے دوران اس ماہ میں اب تک 268 ملی میٹر بارشیں ہو چکی ہیں او رمزید بارشو ں کی پیش گوئی کی گئی ہے
اور ڈینگی لاروا کی پرورش کے لیئے موجودہ آب و ہوا اور موسم انتہائی سازگا رہیں اس لیئے ہمیں عوامی سطح پر بھرپو رکوششیں کر کے جس قدر ممکن ہو لاروا کو تلف کرکے ڈینگی مچھرو ں کی افزائش کا عمل روکنا چاہیے تاکہ ہمیں آئیندہ کے مہینوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے . چوہدری سرفراز افضل نے ڈینگی مائیکرو پلان پر فوری طور پر کام شروع کرنے پر زور دیا . ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے لیئے راولپنڈی اور اور حکومت پنجاب کا ماڈل بہترین ہے . جس پر موثر عملدرآمد کے لیئے وفاقی دارالحکومت کے تمام ادارو میں باہمی رابطے کو فروع دیا جائے گا. طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ہسپتالوں میں لائے جانے والے تمام مریضوں کا ریکارڈ مکمل حالت میں مرتب کیا جائے تاکہ اس امر کا اندازہ لگایا جاسکے کہ ڈینگی کے مریض کس علاقے سے زیادہ آ رہے ہیں. دیگر محکمو ں کے افسران نے بھی ڈینگی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔