عوام دشمن پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا،سعدیہ سہیل

عوام دشمن پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگل کا قانون ہے کمزور عوام بُری طرح پس رہی ہے لیکن پنجاب کے حکمران سب اچھا کا ورد کر رہے ہیں۔ نااہل حکمرانوں اور عوام دشمن پالیسوں نے غریب آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں اب عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے غریب عوام حکمرانوں سے جواب لینے کے بغیر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے یمن کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو دوسروں ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ، پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کی جنگ میں پھنسا ہوا ہے