این اے اے 127میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل

این اے اے 127میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر ) حلقہ این اے ایک سو ستائیس میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ایم این اے وحید خان اور ایم پی اے زعیم قادری کے تعاون سے علاقائی صدر میاں سلیم اور نائب صدر مرزا اخلاق نے ہزاروں کی تعداد میں سٹریٹ لائٹس ٹاؤن شپ کی مختلف گلیوں و سڑکوں پر نصب کر کے اہلیان ٹاؤن شپ کو اندھیروں سے نجات دلوائی تاہم مسلم لیگی رہنما و امیدوار برائے چیئرمین فیصل شامی اور مقامی رہنما مرزا اشفاق نے بھی علاقے میں سٹریٹس لائٹس لگانے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر( ن )لیگی قیادت کے اقدامات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ( ن) لیگی قیادت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور انکے حل میں بھر پور دلچسپی رکھتی ہے ۔