برطانوی ہائی کمشنر کی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کی وزیر اقلیتی امور کے ساتھ ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر کی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کی وزیر اقلیتی امور کے ساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خبرنگار) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلرجیوڈ مکس وردی نے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیرنے پنجاب حکومت کے تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب میں 31 ارب روپے کی خطیر رقم سے خود روزگار سکیم کا اجراء کیا ہے جس سے نوجوانوں کو خود انحصاری حاصل ہو گی۔صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ ملاقات میں انہوں نے جیوڈ مکس کو حکومت پنجاب کے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈپٹی قونصلر نے ان اقدامات کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کی پائیداری کو سراہا اوربرطانیہ کی طرف سے پنجاب میں مختلف فلاحی منصوبوں کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔