ریفار مرز فارماسسٹ پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ریفار مرز فارماسسٹ پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر) ریفارمرز فارماسسٹ پاکستان کے زیر اہتمام فارماسسٹ حرا فرخ کی فیکٹری میں جل کر مرنے کے واقعہ کی مذمت کے لئے ایک مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر ہوا۔ جس کی قیادت ریفارمرز فارماسسٹ پاکستان کے رہنما مشتاق احمد، شمشاد انیس ہاشمی، ڈاکٹر مبشر ، علی بٹالوی، حسن نیر اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ مظاہرہ میں فارما سسٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فارماسسٹ حرا فرخ کے واقعہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔