سیکرٹری سوشل ویلفیئرہارون رفیق کا دورہء ویلفیئر کمپلیکس

سیکرٹری سوشل ویلفیئرہارون رفیق کا دورہء ویلفیئر کمپلیکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خبرنگار) سیکرٹری سوشل ویلفیئر ہارون الرفیق نے ڈینگی کی آمد کے پیش نظر سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے اداروں جن میں عافیت ، گہوارا، دارالسکون ، چمن ، دارالفلاح اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا باری باری وزٹ کیا ۔ وزٹ کے دوران تمام اداروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے انچارج اور دیگر سٹاف کی سرزنش کی اور ہدایات دیں کہ فوری طو رپر اداروں کی صفائی خاص طو رپر کیچن ، کمروں اور منسلکہ لان (Lawn) کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جس پر انہوں نے ڈائریکٹر پلاننگ ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور پرنسپل سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ جلد از جلد ان اداروں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات کریں ۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئرنے کہا کہ سوشل ویلفیئر آفیسرز مشنری جذبے کے تحت ان اداروں میں مقیم افراد کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں وار اپنے محکمے کی کارکردگی کوبہتربنائیں ۔