حکومت کارکردگی کی بنیاد پر مدت پوری کرے گی،بشریٰ سلیم

حکومت کارکردگی کی بنیاد پر مدت پوری کرے گی،بشریٰ سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(دیبا مرزا سے)مسلم لیگ (ن) کی رہنما بشری سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت اپنی کار کر دگی کی بنیاد پر مدت پو ری کر ے گی،وزیر اعلی پنجاب کی خواتین کی تر قی کے لئے کوششیں قا بل تحسین ہیں ،مسلم لیگ( ن )نے عوام سے کئے گے تما م وعدوں کو پورا کیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گز شتہ روز روز نا مہ پا کستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت اپنی کا ر کر دگی کی بنیا د پر اپنی مدت پوری کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تر قی میں خواتین اہم کردار ادا کر تی ہیں اس لئے خوا تین کا تر قی یا فتہ ہو نا بہت ضرو ری ہے ۔ بلدیا تی الیکشن سے قبل مسلم لیگ( ن) کی تنظیم جلد مکمل ہو جا ئے گی تا کہ بلد یا تی الیکشن میں عام آد می کی حالت کا جا ئزہ لیا جا سکے اور لو گوں کی پر یشانیوں کو دور کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ( ن)لیگ کے دور میں خوا تین کو جو حقوق حا صل ہو ئے ہیں وہ آج تک کسی بھی پارٹی کے دور حکو مت میں نہیں دیکھنے کو نہیں ملے انہوں نے کہا ویمن ڈو یلپمنٹ کی شکل میں خواتین کو تحفہ دیا گیا ہے جس کی جتنی تعر یف کی جا ئے کم ہے لہٰذا اب خواتین آ گے بڑ ھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں