یمن کے شہر میں 2 خاندانوں سے رابطہ منقطع ، حکومت تحفظ یقینی بنائے

یمن کے شہر میں 2 خاندانوں سے رابطہ منقطع ، حکومت تحفظ یقینی بنائے
یمن کے شہر میں 2 خاندانوں سے رابطہ منقطع ، حکومت تحفظ یقینی بنائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن میں حوثی باغیوں کے جانب سے جاری ملک میں قبضے اور جھڑپوں کے پیش نظر پاکستانی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے یمن میں مقیم پاکستانی شہری ضیاءالرحمان نے کہا ہے کہ یمن کے 2 بڑے شہروں میں متعدد پاکستانی محصور ہیں۔شہری ضیاءالرحمان نے مزید بتایا ہے کہ یمن کے دوسرے بڑے شہر تائز میں 20 افراد پر مشتمل 2 خاندانوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے لیکن پاکستانی سفارتخانے سے ابھی تک تحفظ کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔انہوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام افراد بحفاظت اپنے وطن واپس پہنچ سکیں ۔

سعودی وزیر دفاع کی یمن سے پاکستانیوں کے انخلاءمیں مدد کی پیش کش