گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 115ویں سالانہ کھیلوں کے مقابلے جاری

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 115ویں سالانہ کھیلوں کے مقابلے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 115ویں سالانہ کھیلوں کے دوسرے روز 5000میٹر دوڑ کا مقابلہ انٹر میڈیٹ کے محمد بہادر نے جیت لیا،جبکہ ڈسکس تھرواور ٹرپل جمپ کے مقابلے محمد سلیمان اور حمزہ کے نام رہے لڑکیوں کے مابین شارٹ پُٹ کے مقابلوں میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی رضوانہ نے گولڈ میڈل حاصل کیامردوں کی4X100میٹر ریلے دوڑیں شعبہ اردو کے طلباء نے جیت لیں،سٹاف ریس میں شعبہ سپورٹس کی ٹیم کامیاب رہی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد خلیق الرحمان ,چیئرمین سپورٹس بورڈپروفیسرڈاکٹر اکرام الحق اور جی سی یو ڈائریکٹرسپورٹس خادم علی خان اور دیگر سینئر اساتذہ نے طلباء میں میڈلز تقسیم کیے جی سی یو سالانہ کھیلوں کے مشہور جم خانہ مقابلے جس میں لڑکیوں کی چاٹی ریس بھی شامل ہے ،آج دوپہر3جی سی یو اوول گراؤنڈ میں ہونگے تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان ہونگے،جبکہ اولڈراوئینز بھی کھیلوں میں حصہ لیں گے۔