جے یو پی کے شہزاد انجم کی نماز جنازہ اوکاڑہ میں ادا کردی گئی

جے یو پی کے شہزاد انجم کی نماز جنازہ اوکاڑہ میں ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری محمد شہزاد انجم انصاری کی نماز جنازہ اوکاڑہ میں ادا کردی گئی جنہیں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا انکی نمازجنازہ جے یو پی کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے پڑھائی   ۔  ۔    ۔  نماز جنازہ میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی، ڈاکٹر جاوید اعوان ،علاقہ بھر کے معززین ،مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی ،جمعیت علماء اسلام اور اہل تشیع حضرات سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں ضلعی امن کمیٹیوں کے ممبران ،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تمام مکاتب فکر کے قائدین اورہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد انجم نظام مصطفےٰﷺ کے بے لوث سپاہی تھے اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ آج جے یو پی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے ہم مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہزاد ازنجم کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔