بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملز م عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار

بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملز م عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں شہزاد رضا نے معصوم بچوں کو اغواء کر کے بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم لطیف عرف عمر دراز کو متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی میں دفعہ 364/A,377 کے تحت مقدمہ درج تھا استغاثہ کے مطابق ملزم نے ساڑھے آٹھ سالہ شہریز،سات سالہ شعیب اور نو سالہ محسن کو بدفعلی کے لیئے اغواء کیا تھا     درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بچوں سے بدفعلی کرتا ہے اور بعدازں انہیں غلام بنا کر بھیک منگواتا ہے ملزم نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے اور اس کے ضمانتیوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے