پولیس مقابلے میں ملوث ملزم کو 8روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

پولیس مقابلے میں ملوث ملزم کو 8روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار)سیشن جج لاہور طارق افتخار احمد نے پولیس مقابلے کے ملزم کو آٹھ اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پچیس اپریل کو تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے ملزم داورجان کو پولیس نے سیشن جج لاہور طارق افتخارکی عدالت میں پیش کیا،تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ داور جان،ہواس خان عیدہ گل اور اس کے ساتھی افغانستان کے رہائشی ہیں،،ملزمان شہریوں سے گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں نامزد ہیں،،پچیس اپریل کو جب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،،جبکہ جوابی فائرنگ میں ہواس خان اور عیدہ گل مارے گئے،پولیس نے عدالت سے چارہفتوں کے ریمانڈ کی استدعاکیآٹھ اپریل کو ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔