تحریک انصاف کیخلاف جھوٹاپر وپیگنڈاکر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی،محمود الرشید

تحریک انصاف کیخلاف جھوٹاپر وپیگنڈاکر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی،محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی قیادت کے خلاف جھوٹے پر وپیگنڈے کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی کیونکہ عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے اور پوری پاکستانی قوم انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ،ااپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشیدکا مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو تحر یک انصاف کی بڑ ھتی ہو ئی مقبولیت اور عوامی طاقت بننا پسند نہیں آرہا جو اپنے عزائم کی کو کا میاب بنانے کیلئے عمران خان کے خلاف جھوٹے پر وپیگنڈے کرتے ہیں مگر ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں کچھ نہیںآئیگا اور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اسی طرح عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے جرائم کو پوری دنیاجانتی ہے اور ان کے حوالے سے عمران خان بھی انتہا ئی واضح موقف رکھتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت اور اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔ محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -