این اے125 دھاندلی کیس ، سعد رفیق بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش نہ ہو ئے،دوبارہ طلب

این اے125 دھاندلی کیس ، سعد رفیق بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش نہ ہو ئے،دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے125 انتخابی دھاندلی کیس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بیان قلمبند کرانے کے لئے پیش نہ ہو ئے،ٹربیونل نے سماعت30 مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو بیان قلمبند کرانے کے لیے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے کیس کی سماعت کی۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ خواجہ سعدرفیق ضروری مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہو سکے۔جس پر ٹربیونل نے خواجہ سعد فریق کو تیس مارچ کو بیان قلمبند کرانے کے لئے پیش ہونے کی ہدائت کردی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس کے انتخابی نتائج کو تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے چیلنج کر رکھا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق دھاندلی کے ذریعے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ٹربیونل کی جانب سے دس پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جسکے باعث ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے ہفتے کے روز طلب کر رکھا تھا۔

مزید :

علاقائی -