گھی اورخوردنی آئل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی شکایات سیل قائم

گھی اورخوردنی آئل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی شکایات سیل قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر )عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرپنجاب بھرمیں گھی اورآئل کی کم قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پنجاب بھرکی دکانوں پرگھی وآئل نئی قیمتوں پردستیاب نہ ہونے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اورگھی کے پیکٹ یاڈبہ پرکمپنی کامکمل پتہ درج نہ ہونے یاکم وزن کی شکایت کیلئے محکمہ انڈسٹریزمیں ایک ہفتہ کیلئے خصوصی شکایات سیل قائم کیاگیا ہے۔ نسیم صادق(سیکرٹری انڈسٹری پنجاب)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام الناس کومطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں محکمہ انڈسٹری کے شکایت سیل نمبر042-99210534-5پرفوری رابطہ کریں تاکہ اُنکی شکایات کا ازالہ کیاجاسکے۔اسکے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن گھی اورآئل کمپنیزنے اپنے برانڈزکی قیمت پاکستان بناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن(PVMA) سے تاحال منظورنہ کروائی ہے انکی قیمت110روپے فی کلو/لیٹرتصورکی جائے گی اورعوام اس سے زائدادائیگی ہرگزنہ کریں۔ شکایات سیل

مزید :

صفحہ آخر -