میر پور ایل اے تھری ضمنی الیکشن آج ہو گا ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ

میر پور ایل اے تھری ضمنی الیکشن آج ہو گا ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست میرپور ایل اے تھری کا ضمنی الیکشن آج اتوار کو ہو گا‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ‘ الیکشن کمیشن کی میرپور حلقہ کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں‘ رینجرز کو انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت پر میرپور میں حلقہ تھری میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی سپورٹ کرنے یا انتخابی مہم چلانے والے ایسے افراد جن کا تعلق حلقہ تھری میرپور سے نہیں ہے ان کو حلقہ سے تب تک چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے جب تک گنتی کا عمل مکمل نہ ہو جائے وہ حلقہ میں داخل نہیں ہو سکتے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی (الیکشنز) آرڈیننس 1970ء کے دفعہ 78 اور دیگر رائج الوقت حکومتی قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور حلقہ تھری کے ووٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،تقریباً 70 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہونگے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے چوہدری اشرف اور تحریک انصاف کے امیدوار پارٹی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ گزشتہ 2 ماہ سے میرپور حلقہ ایل اے تھری آزاد کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں کا مرکز بنا رہا ہے۔ نا صرف آزاد کشمیر بلکہ وفاق نے بھی اس میں بھرپور شرکت کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے 2 سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے بھی میرپور کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی 25 مارچ کو تحریک انصاف کے جلسہ میں شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر بیرسٹر سلطان شکست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمو دچوہدری کی کارکردگی مجید کے مقابلے سے بہتر ہے اس لئے غالب امکان ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہو جائے گی تقریباً 70 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہونگے۔

مزید :

علاقائی -