مشرق وسطی میں اسلام کو بدنام کرنے کی سازش قابل تشویش ہے ،ملیحہ لودھی

مشرق وسطی میں اسلام کو بدنام کرنے کی سازش قابل تشویش ہے ،ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک(آن لائن)اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین میں مفاہمت مشرق وسطی میں امن کی کلید ہے،مشرق وسطی میں اسلام کو بدنام کرنے کی سازش قابل تشویش ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ مشرق وسطی کی صورت حال انتہائی خراب ہے فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے اور تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے ۔ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلام محبت ،بھائی چارے،برداشت اور انسانیت کا درس دیتا ہے ،مشرق وسطی میں اسلام کو بدنام کرنے کی سازش قابل تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پاک فوج شانہ بشانہ لڑرہی ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دنیا نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -