پنجاب بار کونسل نے جاوید ہاشمی کو عدالتی کمیشن کا رکن نامزد کر دیا

پنجاب بار کونسل نے جاوید ہاشمی کو عدالتی کمیشن کا رکن نامزد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب بار کونسل نے اپنے رکن جاوید ہاشمی کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے تقرر کیلئے قائم عدالتی کمیشن کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ اس نامزدگی کا فیصلہ پنجاب بار کونسل کے جنرل ہاؤس میں کیا گیا ۔یہ اجلاس پنجاب بار کونسل کی وائس چئیر پرسن فرح اعجاز بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چو دھری عبدالسلام چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کے علاوہ پورے پنجاب سے ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی۔خانیوال سے تعلق رکھنے والے پنجاب بار کونسل کے رکن جاوید ہاشمی دو سال تک عدالتی کمیشن کے رکن کے طور پر کام کریں گے ۔ اس سے قبل بطور ممبر جوڈیشل کمیشن خدمات سر انجام دینے والے ممبر کی معیاد 22 جون2015 کو ختم ہونے کے بعدیہ مدت شروع ہوگی۔

مزید :

علاقائی -