صہیونی طاقتیں عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں،جمعیت علما اسلام

صہیونی طاقتیں عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں،جمعیت علما اسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے مر کزی قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور مر کزی سیکر ٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی طاقتیں ایک بار پھر عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں مگرپاکستان خلیج میں بڑی طاقتوں کی پرا کسی وار اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ناصرف اپنا کردار ادا کر ے بلکہ دشمن کے عزائم کو نا کام بنانے کے لئے پاکستان آگ بجھانے کی کوشش کرے ۔ایک بیان میں مو لا نا محمد امجد خان اورحافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ خلیج کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جا ئے اور کوئی بڑا فیصلہ کر نے سے قبل عوام ،سیا سی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے، انہوں نے وہاں پھنسے ہوئے پا کستانیوں کی حفاظت اور ان کو جلد پا کستان لانے کے لیئے انتظامات تیز کر نے پر زوردیا ہے ۔ جمعیت علما اسلام

مزید :

صفحہ آخر -