مشرق وسطیٰ کو جنگ سے بچانے کیلئے او آئی سی اقدامات کرے‘ شجاعت حسین

مشرق وسطیٰ کو جنگ سے بچانے کیلئے او آئی سی اقدامات کرے‘ شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی ہمارا وطن ہے اور حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، مشرق وسطیٰ کو جنگ سے بچانے کیلئے او آئی سی کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے عرب لیگ اور او آئی سی کے ذریعہ یمن کے تنازعہ کے منصفانہ حل تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود میں اتنی قائدانہ و مدبرانہ صلاحیتیں موجود ہیں کہ وہ اس بحران کو جلد از جلد احسن طور پر حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں اور بیرونی جارحیت کے ہر موقع پر جس طرح کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا اور امداد کی ہے ہر پاکستانی اس کیلئے سعودی شاہی خاندان اور عوام کا ممنون و احسان مند ہے اور اس موقع پر سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینا فرض سمجھتا ہے۔ انہوں نے یمن میں محصور پاکستانیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان کی امداد و انخلاء پر بھی پوری توجہ دینی چاہئے اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

علاقائی -