بیجنگ،پرنٹر سے تیا ر کی گئی دنیا کی پہلی کار سڑک پر آ گئی

بیجنگ،پرنٹر سے تیا ر کی گئی دنیا کی پہلی کار سڑک پر آ گئی
بیجنگ،پرنٹر سے تیا ر کی گئی دنیا کی پہلی کار سڑک پر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (نیوز ڈیسک) پرنٹر میں سے کاغذ پر لکھی تحریر یا تصویر نکلتے ہوئے تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن چینی انجینئروں نے اصلی کار پرنٹر میں تیار کرلی ہے اور اسے سینکڑوں لوگوں کے سامنیسڑک پر بھگانے کا کامیاب مظاہرہ بھی کردیا ہے۔ہنان صوبے سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی سانیا سیہائی نے اس کار کے تمام پرزے ایک پرنٹر میں تیار کئے ہیں۔ اگرچہ اس پراجیکٹ پر ایک مہینہ تک کام کیا گیا لیکن کار کی مکمل پرنٹنگ کا عمل صرف 5 دن میں مکمل ہوگیا۔ ’’سی سی ٹی وی نیوز‘‘ کے مطابق پرنٹر سے تیار کی گئی کار کا وزن 500کلوگرام ہے اور یہ بجلی سے چارج ہونے والی بیٹری استعمال کرتی ہے۔مالٹے رنگ کی خوبصورت کار میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی کارکردگی اور مضبوطی کسی بھی روایتی کار سے کم نہیں ہے۔ اس سے پہلے چینی کمپنی WinSun ایک 500 فٹ لمبے تھری ڈی پرنٹر کو استعمال کرتے ہوئے گیارہ سو میٹر کے مکمل گھر بھی تیار کرچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -