میر پور میں نواز شریف اور زرداری کا اکٹھا ہونا مک مکا ہے،عمران خان

میر پور میں نواز شریف اور زرداری کا اکٹھا ہونا مک مکا ہے،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نئے خیبر پختونخواہ کا مقصد میٹروبس چلانا ہے، نواز شریف اور میری سوچ میں بہت فرق ہے، سڑکیں اور پل بنانے سے ملک ترقی کر سکتا ہے تو ملک ریاض کو وزیر اعظم بنا دیں ،چھ چھ باریاں لینی والی پارٹیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ،میر پور میں زرداری اور نواز شریف کا اکٹھا ہونا مک مکا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں تمام اداروں میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم لارہے ہیں ،2017 ء تک اداروں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا جس سے کرپشن مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ،خیبر پختونخواہ میں لوگ گھروں میں بیٹھ کر آن لائن ایف آئی آر درج کرا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں نیا خیبر پختونخواہ نظر نہیں آیا،نواز شریف کانئے خیبر پختونخواہ کا مقصد میٹروبس چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری چھ چھ باریاں لے چکے ہیں سسٹم کیوں نہیں لا سکے، ملک میں سڑکیں اور پل بنانے سے نیا پاکستان بن سکتا ہے تو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو وزیر اعظم بنا دیں،قومیں تب بنتی ہے جب قوموں کو انصاف مہیا ہو اور یہاں لوگوں کی زندگیاں گزر جاتی ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا۔عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے،2017 ء تک لوگوں کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائیگا ،کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لوگوں کی زمینیں ادھر اُدھر نہیں ہوں گی،عوام مسئلے نوٹ کریں ان کو حل کریں گے ،خیبر پختونخواہ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹر ائزڈ سسٹم لا رہے ہیں اس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس تباہ ہوگئی ہے ، خیبر پختونخواہ کی پولیس 21 ویں صدی کی پولیس بن چکی ہے اس میں سیاسی مداخلت کا نام ونشان بھی نہیں ۔قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سٹیٹس کو کے خلاف ہیں، نواز شریف اور زرداری تحریک انصاف کی مقبولت سے خوف میں مبتلا ہیں ،میر پور الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے امید وار کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے ،یہ دونوں اندر سے ملے ہوئے ہیں دونوں پارٹیوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -