چینی صدر ژی جن پنگ 9اپریل کو 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

چینی صدر ژی جن پنگ 9اپریل کو 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے این این) چین کے صدر ژی جن پنگ نواپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ دورے کے دوران چینی صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ چینی صدر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں ہونگی، اعلی سطح کا چینی وفد صدر ژی جن پنگ کے ہمراہ ہو گا۔ چین کے صدر ژی جن پنگ ذرائع مواصلات، توانائی، اطلاعات و نشریات سمیت متعدد شعبوں میں منصوبوں پر دستخط کریں گے۔ چینی صدر گوادر پورٹ، معاشی راہداری، ون بیلٹ ون روڈ سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ چنی صدر پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے چینی صدر کا دورہ پاکستان گزشتہ برس دھرنوں کے باعث ملتوی ہو گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -