رنبیر اور کترینہ میں محبت کا مضبوط رشتہ ہے ان کی شادی کے فیصلے کا منتظر ہوں: رشی کپور

رنبیر اور کترینہ میں محبت کا مضبوط رشتہ ہے ان کی شادی کے فیصلے کا منتظر ہوں: ...
رنبیر اور کترینہ میں محبت کا مضبوط رشتہ ہے ان کی شادی کے فیصلے کا منتظر ہوں: رشی کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف جو اپنے درمیان قربتوں سے انکار کرتے آئے ہیں مگر رنبیر کپور کے والد نے ان کے درمیان قائم محبت کے مضبوط رشتے کا انکشاف کر دیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کی طرف سے ان کے بیٹے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، وہ اپنے فیصلوں کے لیے خود مختار ہے، انھیں اپنے بیٹے اور کترینہ کے رشتے پر کوئی اعتراض نہیں،انہون نے کہا کہ وہ منتظر ہیں کہ کب دونوں شادی کا حتمی فیصلہ کریں گے فی الحال دونوں اپنا کیرئیر بنانے میں مشغول ہیں اور تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

مزید :

تفریح -