یمنی شہریوں کے مصر میں داخلے کے لیے ویزہ لازمی قراردیدیاگیا

یمنی شہریوں کے مصر میں داخلے کے لیے ویزہ لازمی قراردیدیاگیا
یمنی شہریوں کے مصر میں داخلے کے لیے ویزہ لازمی قراردیدیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء، قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی حکومت نے یمن کی شہریت رکھنے والے افراد کی ملک میں داخلے کےلئے ویزے کی شرط لازمی قراردیدی ۔
قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یمن یا کسی بھی دوسرے ملک کی طرف سے قاہرہ آنے والے یمنی شہریوں کو مصری سفارتخانوں سے ویزہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کے بغیر کسی شخص کو مصرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یمنی شہریوں کے لیے مصر میں داخلے کی صورت میں ویزے کی شرط لازمی نہیں تھی تاہم یمن کے موجودہ حالات کے پیش نظر تا حکم ثانی ویزہ لازمی قرار دے دیاہے اور اس سلسلے میں مصر کے تمام ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بغیر ویزے کے وہی یمنی شہری مصر میں داخل ہوسکتے ہیں جنہوں نے یہاں سے شادی کی ہے یا ان کی مائیں مصرسے تعلق رکھتی ہیں۔