شکست خوردہ کپتان کابڑے دل کامظاہرہ ، کوئی پچھتاوانہیں ، بہترین کھیل کی کوشش کی: برینڈن مکلم

شکست خوردہ کپتان کابڑے دل کامظاہرہ ، کوئی پچھتاوانہیں ، بہترین کھیل کی کوشش ...
شکست خوردہ کپتان کابڑے دل کامظاہرہ ، کوئی پچھتاوانہیں ، بہترین کھیل کی کوشش کی: برینڈن مکلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکلم نے کہاہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلی ، مائیکل کلارک نے اچھاکھیل پیش کیا اور وہ جیت کے حق دار تھے تاہم اُنہیں کوئی پچھتاوانہیں ، اُنہوں نے بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی ۔
ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے برینڈن مکلم کاکہناتھاکہ اپنے ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنااعزاز ہے ، بہترین کھیل کھیلا اور فائنل تک پہنچ گئے ، یہ زندگی کا بہترین وقت تھاجو شاید کبھی نہیں بھلاسکیں گے ۔
برینڈن مکلم کاکہناتھاکہ ہم کھیل میں واپس آئے تھے اور 150پر تین وکٹیں حاصل کرلی تھیں ، ہمارے پاس ایک موقع تھا، ٹرافی تو نہیں لے کر گئے لیکن کوئی پچھتاوانہیں ، جس طرح سے کرکٹ کھیلے اس سے ہمارے سربلند ہوگئے ۔
اُنہوں نے کہاکہ ہار کے باوجود ہمیں ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابیوں پرفخر ہے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -