آسٹریلوی کپتان نے ٹرافی لے کر آئی سی سی کے صدر سری نواسن کو چلتا کردیا
ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکی فاتح ٹیم کے کپتان نے ٹرافی وصول کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین این سری نواسن کو چلتاکردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین نے فاتح آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کو ٹرافی پکڑائی اور تصویر بنانے کیلئے پوز بنارہے تھے کہ مائیکل کلارک ٹرافی وصول کرکے ذرااوپرموجود اپنی ٹیم کی طرف مڑگئے اور سری نواسن کو مجبوراً ٹرافی سے ہاتھ کھینچنا پڑا تاہم جلدہی اُنہیں احساس ہواکہ وہ ہڈی بن رہے ہیں جس پر سری نواسن ہاتھ ہلاکر چلتے بنے ۔