لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل، بھائی زخمی

لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل، بھائی زخمی
لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل، بھائی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 4 افراد نے 27 سالہ نوجوان کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجروال کے علاقہ پاک پارک میں داﺅد اور اس کے 3 ساتھی لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے تھے جس کی وجہ سے اہل محلہ کے ساتھ علاقے کی خواتین کو بھی مسائل کا سامنا تھا۔ متعدد مرتبہ شکایت کرنے کے باوجود علاقے کی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ گزشتہ روز داﺅد اپنے ساتھیوں کے ساتھ گلی میں موجود تھا کہ وہاں سے گزرنے والی کالج کی لڑکیوں پر جملے کسنے شروع کردئیے۔ اس حرکت پر 27 سالہ عدنان نے داﺅد کی سرزنش کی جس پر برامناتے ہوئے داﺅد اس کے 3 ساتھیوں نے حملہ کرتے ہوئے عدنان اور اس کے بھائی رمضان کو چھریاں ماردیں جس کی وجہ سے عدنان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق اور اس کا بھائی رمضان شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے ملزم داﺅد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -