لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو دن میں 9 گھنٹوں سےزائد ہر گز نہ سوئیں

لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو دن میں 9 گھنٹوں سےزائد ہر گز نہ سوئیں
لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو دن میں 9 گھنٹوں سےزائد ہر گز نہ سوئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) یہ تو سب کو معلوم ہے کہ کم سونا صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ اوسط سے زیادہ سونا نہایت مضرصحت اور حتیٰ کہ قبل از وقت موت کا بھی سبب بنتا ہے۔ واروک یونیورسٹی کی تحقیق 10 سال تک جاری رہی اور اس میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کے بارے میں جمع کی گئی معلومات سے معلوم ہوا کہ روزانہ 9 گھنٹے سے زائد سونے والے ڈپریشن، دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور دیگر مسائل کا شکار بن جاتے ہیں اور ان بیماریوں کی وجہ سے ان کی قبل از وقت موت کا امکان 30 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

خوش رہنے اور ذہنی دباﺅ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہترین اور آسان ورزشیں
اس تحقیق کے نتیجے میں لوگوں کو تین عمومی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ تین گروپ ” کم سونے والے“، ”اوسط سونے والے“، چھ گھنٹے سے کم سونے والوں کو ”زیادہ سونے والے قرار دیا گیا ہے، جبکہ 6 سے 8 گھنٹے روزانہ سونے والے ”اوسط سونے والے“ کہلاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے سے 8 گھنٹے روزانہ سونا ہی صحت کی حفاظت کا درست طربقہ ہے جبکہ کم سونا مضر صحت اور زیادہ سونا انتہائی خطرناک ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -