یمنی باغیوں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو ذبح کرنے کی دھمکیاں

یمنی باغیوں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو ذبح کرنے کی دھمکیاں
یمنی باغیوں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو ذبح کرنے کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی  جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو باغیوں کی طرف سےذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں جس پر قیدیوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے انہیں معاہدے کے تحت پاکستان منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی کے باعث تمام پاکستانیوں کو جہاز کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے مگر صنعاء کی جیل میں قید 11پاکستانی قیدیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ذبح کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے اس لیے معاہدے تحت ہمیں پاکستان واپس لایا جائے۔قیدیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا تھا مگر ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزات داخلہ کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ملی۔

نجی نیوز چینل نے پاکستانی قیدیوں کا ریکارڈ کیا ہوا بیان بھی نشر کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی جان کوخطرہ ہے اور اگر انہیں رہائی نہ دلائی گئی تو یمنی باغی انہیں ہلاک کردیں گے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صنعاءکی جیلوں کا کنٹرول اس وقت باغیوں کے ہاتھ میں ہے۔

جیلوں میں موجود قیدیوں کی تفصیلات کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ